26 جنوری 2026 - 16:23
حالیہ فسادات پر فوری مگر عادلانہ کارروائی ہوگی، مجرموں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، ایرانی چیف جسٹس

ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ‌ای نے حالیہ پرتشدد فسادات کے ملزموں کے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تیز رفتاری کے ساتھ مکمل عدل، قانون کی پاسداری اور کسی بھی قسم کی نرمی کے بغیر فیصلہ کیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ‌ای نے عدالتی حکام کو ہدایت دی ہے کہ حالیہ پرتشدد فسادات میں ملوث عناصر کے خلاف فیصلہ کن، تیز اور بے لاگ کارروائی کی جائے، تاہم انصاف اور قانون کی حدود کو ہر حال میں ملحوظ رکھا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوہ، دہشت گردی اور قتل و غارت میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، لیکن عدالتی عمل مضبوط دلائل اور مکمل قانونی اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ فسادات کے مقدمات کے ساتھ ساتھ اقتصادی بدعنوانی کے خلاف کارروائی بھی پوری شدت سے جاری رہے گی، کیونکہ یہ عدلیہ کی بنیادی ترجیح ہے۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو حالیہ فتنہ و فساد کا اصل معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر براہ راست میدان میں اترے اور دہشت گردوں کی ہر ممکن مدد کی، لہٰذا عدلیہ کو چاہیے کہ ان واقعات کو اسی تناظر میں دیکھے اور مجرموں کو عبرتناک سزا دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha